بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ انہیں معمولی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔

The post بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o2giYJ

0 Response to "بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا"

Post a Comment

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article