لاہور : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور مارا گیا

لاہور : پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو مار دیا، دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن داخل ہونے کی کوشش کی اور شناخت پوچھنے پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ لاہور میں برکی روڈ پر سیکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے، ہلاک دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور2ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن داخل ہونے کی کوشش کی اورشناخت پوچھنے پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔
دہشتگرد کے قبضے سےخود کش جیکٹ،2دستی بم ،اسلحہ برآمد ہوا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرسرچ آپریشن شروع کردیا، دہشت گرد کی لاش مرد خانے منتقل کر دی گئی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ دہشت گرد تھانے پر خود کش حملہ کرناچاہتا تھا۔ بم ڈسپوزل کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
The post لاہور : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور مارا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fuwA9O

0 Response to "لاہور : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور مارا گیا"
Post a Comment