اٹک پولیس کی بڑی کامیابی،11سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی بڑی کامیابی،11سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار

اٹک : پنجاب پولیس نے گیارہ سالہ بچی سے زیادہ میں ملوث ملزمان کو سہولت کار خاتون سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک میں پولیس کی جانب سے بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں آئی ہے جس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار ملزمان نے گیارہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس افسوس ناک واقعے میں ایک خاتون انہیں سہولت فراہم کی تھی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث سہولت کار خاتون کے خلاف بھی کارروائی کی تاہم خاتون نے عبوری ضمانت کرالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت غیر ہونے پر پولیس نے میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا، پولیس نے ڈی این اے سیمپل کے حصول کےلیے کارروائی شروع کردی۔

The post اٹک پولیس کی بڑی کامیابی،11سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34oJ7av

0 Response to "اٹک پولیس کی بڑی کامیابی،11سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار"

Post a Comment

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article