پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار

پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار

پشاور : خیبرپختونخوا پولیس نے بچی کو جلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ کا ہمسایہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، پولیس نے بڈھ بیر میں بچی کو جلانے کا معمہ حل کرلیا۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ کو جلاکر قتل کرنے والا ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتولہ کا ہمسایہ ہے، جسے بڈھ بیر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے سفاکیت کی انتہا کرنے والے ملزم کی گرفتاری کےلیے اسپیشل جوائنٹ آپریشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل کے شواہد مٹانے کےلیے بچی کی لاش جلا دی تھی۔

The post پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oGF7JT

0 Response to "پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار"

Post a Comment

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article